عمران خان کے دھمکی آمیز بیانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل

عمران خان کے دھمکی آمیز بیانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو عمران خان کے لانگ مارچ کا جائزہ لے گی۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس ہرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اور محمود خان کے بیانات پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اگر ریاست مخالف ہوا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے وہاں سے ایک حکم نامہ جاری کروایا جس میں ان کو راستہ دیا گیا کہ ان کو مارچ کے لیے آنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ ہمارے ساتھ لوگ مسلح تھے اب ہمارے کسی شواہد کی باقی ضرورت نہیں۔